10 مئی 2016 - 04:32
یمن:رہائشی علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری، متعدد یمنی شہید و زخمی

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شمالی مشرقی یمن کے صوبے عمران پر بمباری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز صوبہ عمران میں واقع العمالقہ چھاونی پر سعودی عرب کی بمباری میں کم سے کم تیرہ یمنی شہید اور پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے رہائشی علاقوں پر سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں کم سے کم بیس افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے جارہے ہیں جب کویت میں بحران یمن کو حل کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن بارے میں امن مذاکرات سے قبل جنگ بندی کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

چھبیس مارچ سے یمن پر جاری سعودی جارحیت میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں عورتوں اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

سعودی جارحیت کے نتیجے میں اس ملک کی اسی فی صد بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں۔

.......

/169